اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا

کوئٹہ میں عدالت نے ایک درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی اور ان کے محافظین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہIII جناب عنایت اللہ کاکڑ نے اے سی کوئٹہ سٹی اور ان کے محافظین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ حکم جو ڈاکٹر ہارون کی جانب سے دائر 22/ A کی گئی درخواست پر دیا ہوا فیصلہ تھا، عدالت نے پہلے سے محفوظ کر رکھا تھا، جو آج سنا دیا کیا گیا۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد ذوہیب الحق اور ان کے محافظین کی جانب سے شاپنگ سنٹرز کو ایس او پیز کے خلاف ورزی پر سیل کرنے کے موقع پر فائرنگ اور تشدد کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

عدلاتی احکامات کے مطابق 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

واقعہ کے خلاف تاجر سراپا احتجاج تھے اور انہوں نے گرفتار افراد کی رہائی اور اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے محافظین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

احتجاج کے علاوہ ڈاکٹر ہارون کی جانب سے عدالت میں 22/A کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے گذشتہ روز عدالت نے منظور کرتے ہوئے اے سی سٹی محمد ذوہیب اور ان کے محافظین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔