پاکستان: کورونا سے مزید 75 افراد انتقال کر گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 75 افراد انتقال کر گئے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2726 نئے کیس سامنے آئے، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظرانداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 901 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار302 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 59ہزار 18مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 321 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔