کورونا کے وار سے مزید 65 افراد لقمہ اجل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ملک میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کرگئے اور 2700 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59076 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2724 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 65 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہونے والی کم شرح ہے۔ اس سے قبل 10 مارچ کو پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔