شمالی وزیر ستان: پاک آرمی کے زیر اہتمام مفت طبعی معائنہ

پاک آرمی کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ شہباز خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں

شمالی وزیر ستان کے شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے آیاز کوٹ اسکول شہباز خیل میں پاک فوج کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا جس میں 32 مرد،9 خواتین اور 72 بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا

پاک آرمی کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ بچوں میں مٹھائی اور اسکول سٹیشنری اور مستحق خاندانوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی گئی

میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹروں ​کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانا ہے تاکہ یہاں کہ شہری صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی مقامی قبائلیوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور آج کا یہ فری میڈیکل کیمپ بھی انہی اقدامات کی ایک کڑی ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے مذید فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا

یاد رہے مقامی قبائلیوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔