جنوبی وزرستان : محکمہ ہیلتھ والے خبردار ہو جاے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محکمہ ہیلتھ سے وابستہ ڈاکٹرز ویگر سٹاف کو غیرحاضر پایا گیا سخت ایکشن لینگے ۔۔ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب داوڑ۔۔

ڈاکٹر جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں 24گھنٹے ایمرجنسی کھولا ہوتاہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرہون منت سے تمام صحت کے مراکز میں اعلیٰ کوالٹی ادویات میسر ہیں

انھوں نے سٹاف پر زور دیا کہ کہ علاقہ مکین کو چاہئے کہ نان لوکل سٹاف مہمان ہوتاہے ان کے ساتھ تعاون کی جائے.

ڈاکٹر جہانزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف جو ٹرینڈ چل رہی ہے وہ بلکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے

انھوں نے کہا کہ اگرکسی کے پاس کوئی تحریری ثبوت موجود ہو تو سامنے لائیں ورنہ اسطرح کے افواہیں علاقے کے لیے نیک شگون نہیں ہے

دوسری جانب ڈاکٹر بازید خان نے کہاکہ ڈاکٹر جہانزیب انتہائی مخلص شخص ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیان بازی زاتیات پر مبنی ہیں ۔

انھوں کہاکہ مذکورہ ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے علاوہ گائناکالوجسٹ ،جنرسرجن ای این ٹی کی پوسٹیں عرصہ دراز خالی پڑی ہیں.

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ان خالی پوسٹوں پر ہنگامی بنیادوں پر تعنیاتی کی جائے تاکہ غریب مریض مستفید ہو سکے