لاک ڈاؤن سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ٹریفک کی بندش’ کارخانے’ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضاء میں اڑنے والی گردوغبار بھی بہت حد تک چھٹ گئی جس سے مطلع بالکل صاف نظر آنے لگا، شہریوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کو شدید متاثر کر رہی ہے، پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال اسی ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کیے جا رہے ہیں، صرف کراچی میں سالانہ نو ہزار افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔