عیدالفطر : پاکستان علماء کونسل کا “یوم فلسطین” منانے کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان علماء کونسل نے عیدالفطر کے روز ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت اور قوت ملی ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم رابطہ کونسل کا قیام، مختلف شعبوں میں معاہدے، تعلقات کو دینی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت، اسلامی تعاون تنظیم، رابطہ عالم اسلامی اور آئمہ حرمین شریفین سے ملاقاتوں کے دوران اسلامک فوبیا، توہین ناموس رسالت ﷺ اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے حرم مکہ مکرمہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں، وزیراعظم عمران خان کیلئے روضہ رسول ﷺاور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، مرکز ملک سلمان طویل عرصہ سے دنیا بھر میں فلاحی کام کر رہا ہے۔

مرکز ملک سلمان کے کسی بھی رفاہی کام کو نشانہ بنانے والے دراصل پاک سعودی عرب تعلقات کی مزید مضبوطی اور استحکام سےخوفزدہ ہیں، مرکز ملک سلمان نے ہر دور حکومت میں پاکستانیوں کی خدمت کی ہے۔