مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع; چھ ہزار ملازمین بھرتی کرنےکا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا جو کہ 6 سال میں مکمل ہوگا جب کہ ڈیم کے لیے 6 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے جو 6 سال کے عرصے میں مکمل ہوجائے گا، ڈیم کے تعمیراتی کام شروع ہونے پر چینی کمپنی کے نمائندے بھی پہنچ گئے ہیں۔

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 16 ہزار 737 ایکڑ زمین سیراب ہوگی، سالانہ 51 ارب 60 کروڑ آمدن ہوگی ساتھ ہی ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ سیلاب سے محفوظ ہوجائیں گے۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کاکہنا ہےکہ ڈیم کی تعمیر کےلیے6 ہزارملازمین بھرتی کیےجائیں گے جبکہ4 ارب روپے مقامی آبادی پرخرچ کیےجائیں گے،مہمند ڈیم کی تعمیرسےسنگلاخ پہاڑسرسبز ہوجائیں گے،بدقسمتی سےپانی محفوظ نہیں کرسکے90فیصد پانی ضائع ہورہا ہے۔