علی وزیر، محسن داوڑ کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے اراکین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی جس میں اپیل کی گئی تھی کہ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو شمالی وزیرستان میں خڑقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف بنوں میں دہشت گردی کے مقدمات چل رہے ہیں۔