پشاور: ٹول پلازہ پر شہری نے روکنے پر پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور میں ٹول پلازہ پر شہری نے رکنے کا اشارہ کرنے پر پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور موٹروے پولیس نے مردان کے پاس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی، ڈرائیور نے رکنے کے بجائے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی، ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا، 26 سالہ ملزم جنید اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس اہلکار ایل آر ایچ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے.

موٹروے پولیس کنٹرول سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی جس کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

اے ایس پی چمکنی کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کے مراسلے کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج ہوگی۔