چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی.

سنگل ڈوزکین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزارخوراکیں اسلام آباد پہنچیں،کین سائینو ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی،ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کےذریعے پاکستان میں ہوگی۔

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت کی خصوصی کاوشوں اور اقدامات کے نتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

چین سے خصوصی طور پر پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین حکومت کی طرف سے خریدی گئی ہے،ملک پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہوگی۔

چین سے پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کوقومی ادارہ صحت اور وزارت صحت کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وصول کیا ہے۔