کورونا : ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 8 سے 16 مئی تک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ ہے۔

ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی، تاہم پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنٰی حاصل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق شمالی علاقہ جات اور کراچی سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہو گی۔

عید سے قبل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔