شمالی وزیرستان: غیرت قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج

شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل کیس میں ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ سے تعلق رکھنے والے شیر خاندان نامی شخص پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کی بیوی اور ایک انجانے شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ا.

پولیس نے باقاعدہ طور ایف آئی آر بھی درج کی ہے جبکہ قتل ہونے والی عورت کے خاوند اور والدین بھی شمالی وزیرستان کے سیشن کورٹ میں حاضر ہوئے اور دعوی نہ دائر کرنے کا بیان دیا اور قتل ہونے والے مرد کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

ملزم نے سیشن کورٹ میں 2 فروری 2021 کو ضمانت کی درخواست دی جس سے ایڈیشنل سیشن جج نے خارج کر دیا جبکہ بعد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی لیکن ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ نے بھی خارج کردی۔

مقدمے کا باقاعدہ ٹرائیل 26 اپریل 2021 کو ہونا تھا لیکن سیشن جج کی غیر حاضری کی وجہ سے مئی کے دوسرے ہفتے میں فرد جرم عائد کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس کیس میں نہ قتل ہونے والی عورت کے وارثین اور نہ ہی قتل ہونے والے مرد کے وارثین نے ملزم کیخلاف دعوی کرنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ غیرت کے نام پر قتل ایک ناقابل معافی جرم ہے اس لیے پولیس اپنی مدعیت میں کیس کی پیروی کر رہی ہے۔