خیبر ایجنسی : فضائی حملہ کیس میں وزارت دفاع کا جواب مسترد

پاکستان کے سپریم کورٹ نے خیبر ایجنسی فضائی حملہ کیس میں حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد کردیا۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے خیبر ایجنسی میں ایئر اسٹرائیک سے عام شہری آبادی کی شہادتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد کر دیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ہدایت کی کہ تحریری جوابات کے ساتھ سپورٹنگ دستاویز نہیں لگائے گئے، وفاقی حکومت اور وزارت دفاع دستاویز کے ساتھ عدالت کو مطمئن کریں۔

خیبر ایجنسی میں ایئر اسٹرائیک میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے متاثرین کو دس لاکھ  فی خاندان معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا.

پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔