باجوڑ سکاؤٹس کے نئے بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈر نارتھ ملک غلام محمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ بریگیڈیئر راجہ نعیم اکبر کو الودعی تقریب.
اس موقع پر تبدیل ہونے والے بریگیڈیئر راجہ نعیم اکبر اور نئے بریگیڈیئر سیکٹر نارتھ غلام محمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ منعقدہ تقریب میں سول و عسکری حکام، سیاسی مشران اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے بریگیڈیئر سیکٹر نارتھ کمانڈر راجہ نعیم اکبر نے کہا کہ باجوڑ کے عوام نے ہمیشہ پاک فوج سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے امن وامان کے قیام اور کشمیر مسئلے پر آواز اٹھایا ہے۔جس کے وجہ سے آج باجوڑ میں امن قائم ہہوگیا ہے۔
انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر باجوڑ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے دور میں پاک افغان باڑ مکمل ہوچکا ہے۔ اور اب مزید ذمہ داریاں نئے تعینات بریگیڈیر کمانڈر غلام محمد ادا کریں گے۔جوکہ ایک شفیق اور بہترین اخلاق کے مالک ہے۔ باجوڑ کے عوام نئے بریگیڈیئر کے ساتھ آپنا تعاون جاری رکھے۔