پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا.

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔

ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رنزسے کامیابی حاصل کی ، امکان ہے گرین شرٹس دوسرے میچ میں بغیر تبدیلی کے میدان میں اتریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ فی الحال کوئی رسک نہیں لینا چاہتی  اور حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب ہوم ٹیم میں بھی تبدیلی کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔