خیبر پختونخوا : پانچ بڑے درياؤں پر ڈيجيٹل ٹيلی ميڑی سسٹم نصب

خيبر پختونخوا حکومت نے سيلاب كے نقصانات سے بچنے كے لیے صوبے كے بڑے درياؤں اور نالوں پر ڈيجيٹل ٹيلی ميڑی سسٹم (فلڈ فاركاسٹ) نظام نصب كر ديا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کے مطابق پی ڈی ایم اور محکمہ انہار کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے پانچ بڑے درياؤں اور دو نالوں پر ڈيجيٹل ٹيلی ميڑی سسٹم نصب كر ديا گيا ہے۔

اس سیسٹم كا مقصد سيلاب اور بارش كي پيشگی اطلاع کے ساتھ ساتھ نہروں اور نالوں ميں پانی كی بڑھتی ہوئی سطع پر نظر ركھی جائے گی۔

سیکرٹری محکمہ بحالی و آبادکاری یوسف رحیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارا ويئر ہاس مكمل فعال ہے۔ اس میں ضروری امدادی اشیا کا ذخيرہ  موجود ہے تاکہ كسي بھی ناگہانی آفت كی صورت ميں بروقت امداد پہنچائي جاسكے۔

سيكرٹری محکمہ بحالی و آبادکاری کاری نے پی ڈی ایم اے کے پرونشل ايمرجنسی آپريشن سینٹر كا دورہ بھي كيا۔

انہوں نے بتایا کہ پرونشل ايمرجنسی آپريشن سینٹر چوبيس گھنٹے فعال رہتا ہے اور ہنگامي حالات و آفات كی صورت ميں صوبائی حكومت، ضلعی انتظاميہ، متعلقہ صوبائی محكموں اور سركاری وغير سركاری اداروں كے درميان بروقت اطلاعات كي فراہمي اور رابطوں كا موثر ذريعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سال 2021 كی مون سون بارشوں كے نقصان سے بچنے اور كسی بھی ناگہانی صورت حال سے بخوبی نمٹنے كے لیے پيشگی حكمت عملی تيار كر رہی ہے۔

اس سلسلے ميں پی ڈی ايم اے نے صوبے كے 30 اضلاع كی ضلعی انتظاميہ كو ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان فراہم كر دیا ہے۔