ضلع سوات : نوجوان لڑکوں کا ’پاکستانی ارطغرل‘ بنانے کا فیصلہ

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر پاکستانی نوجوانوں نے اپنے محدود وسائل سے ’ارطغرل غازی‘ کا سیٹ تیار کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 150 نوجوان لڑکوں نے ڈرامہ ’پاکستانی ارطغرل‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اُنہوں نے شوٹنگ کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سیٹ تیار کرلیا ہے۔ سوات کے نوجوان لڑکوں کے مطابق وہ ڈرامہ ’ارطغرل پاکستان‘ عیدالفطر کے بعد یوٹیوب پر نشر کریں گے۔