ضلع کرم کا علاقہ مناتو زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم کا علاقہ مناتو دور جدید میں بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہے.  قبائلی عمائدین نے حکومت سے فوری  اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہیں

قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ علاقہ مناتو زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہے. علاقے کیلئے پانی کی فراہمی اور بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں.

وسطی کرم کے علاقہ مناتو میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما بادشاہ میر ، قیبت خان ، میر اصغر ،سرور خان ، مزید خان اور مجید رحمان نے کہا کہ مناتو کا علاقہ زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں.  علاقے میں ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہیں جسے قابل کاشت بنانے اور آبنوشی کے لئے پانی فراہم کی جائے.

عمائدین نے مطالبہ کیا ہے صدہ سے مناتو تک روڈ کی خستہ حالی کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کی حالت بہتر بنائی جائے.  ہائی سکول اور بیسک ہیلتھ یونٹ مناتو میں عملے کی کمی پوری کی جائے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے.

علاقے کے عمائدین نے اس موقع پر علاقائی مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی پندرہ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیٹی میں شامل علاقے کے عمائدین مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں. 

عمائدین نے مقامی انتظامیہ اور فورسز کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ مناتو کا تفصیلی دورہ کریں اور علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں