پشاور: ٹریفک پولیس کا 1 ماہ کے دوران 1883 افراد کو چالان

پشاور میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر 1 ماہ کے دوران 1883 افراد کو چالان کیا۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ٹریفک افسران نے کارروائیوں کے دوران کالے شیشوں کے استعمال پر مجموعی طور پر 1883 افراد کا چالان کیا اور گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی