پاکستان کرکٹ : کھلاڑیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کی درخواست پر 10 کھلاڑیوں کو پا کستان داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی اے اے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمدحفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمد حسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان غیر ملکی ایئرلائنز سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق  فخرزمان، محمد وسیم، ارشد اقبال اور حیدرعلی 28 اپریل کو لاہور پہنچیں گے جبکہ  واپس آنے والے کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے پہنچے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ گزشہ ورز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اسکواڈ پیر سے زمبابوے میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا.