سماجی اور سیاسی شخصیت کا تحصیل شوال اور داتہ خیل کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کے ساتھ معروف سماجی اور سیاسی شخصیت جناب جاوید اقبال وزیر کی ملاقات۔ ملاقات میں تحصیل شوال کے مسلے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ وہ تحصیل شوال اور تحصیل داتہ خیل کے لئے بجلی اور براستہ داتہ خیل جلد تحصیل شوال کے لئے سڑک پر کام شروع کرینگے جس سے تحصیل شوال اور تحصیل داتہ خیل کے لوگوں کو کافی سہولت ملے گی۔

ملک شاہ محمد وزیر نے ہر جگہ اور ہر پلٹ فارم پر ایف ار بکاخیل اور جانی خیل کے ساتھ ساتھ وزیرستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہیں جس پر ہم انکے نہ صرف شکر گزار ہے بلکہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس نے کبھی بھی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ھے اور ہر جگہ انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھے۔