ضلع اورکزئی : غلجو ڈگری کالج سے ایک ہزار طلبات مستفید ہوں گے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

دنیا کی نظر میں دہشت گردی کا مرکز تصور کیے جانے والے پاکستان کے قبائلی علاقہ جات آج افواج پاکستان کے عزم اور قربانیوں سے امن و محبت کا گہوارہ بن چکے ہیں۔

بحالی امن کیساتھ ساتھ پاک فوج نے قبائلی عوام کیلئے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، مواصلات سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے شروع کئے ہیں

پاک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے علم دوست منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ضلع اورکزئی میں غلجو ڈگری کالج فار بوائز کے قیام کا ہے

غلجو ڈگری کالج فار بوائز کو سال 2019 میں 71 ملین روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا گیا جو بین الااقوامی معیار کے مطابق بنائے گئے اس تعلیمی ادارے سے ایک ہزار طلبات مستفید ہوں گے۔

غلجو ڈگری کالج میں ہر طرح کی جدید تعلیمی سہولیات موجود ہے جس میں طلباءکے لئے 1 لائبریری ، 4 لیبارٹری اور ایڈمنسٹریشن بلاک بھی ہیں۔

کالج کی ترجیحات میں درس و تدریس کے ساتھ شخصی تعمیر، کردار سازی، دین کی حقیقی تعلیم سے روشناس کروانا اور جسمانی نشوونما میں بہتری لانا شامل ہے

قبائلی علاقوں میں پاک فوج جس انداز میں فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہے اسکے پیش نظر یہ امید کرنا خلاف حقیقت نہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سابقہ فاٹا کی تعلیمی صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔