پاراچنار : مسئلہ بالشخیل اور پاڑہ چمکنی کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع کرم میں درپیش مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی پر جرگہ منعقد ہوا.

صدہ عباس زیارت پر سول و فوجی قیادت اور  پارلیمنٹرین کی موجودگی میں مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

جرگہ میں ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈر 73 بریگیڈ، کرم سے منتخب اراکین پارلمینٹ، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی پکے رہنماوں سمیت کمانڈنٹ کرم ملیشیاء نے شرکت کی۔

فریقین میں کافی گفت و شنید کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے پارلیمنٹرین کی سرکردگی میں جرگہ منعقد ہوگا۔

فریقین اقوام کے مشورے سے پانچ، پانچ افراد منتخب کرکے پارلیمنٹرین کی جرگے میں مدد کرینگے۔ بات چیت مری معاہدے کی روشنی میں ہوگی۔ اس بابت فریقین بالش خیل اور پاڑہ چکمنی سے تحریری طور پر دستخط بھی ثبت کرلئے گئے۔

واضح رہے کہ اپریل کی 19 تاریخ کو مسئلے کے حل کیلئے لائحہ تیار کرنے کے بارے میں جرگے کا اگلا سیشن منعقد ہوگا۔

جرگہ کے مطابق مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔

جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی کے پر امن حل کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔