ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملزم طورخم بارڈر پرگرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خفیہ ادارے نے طورخم بارڈر پر کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں مقیم عمر داود خٹک نامی شخص سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا تھا ملزم نے ایک ویڈیو کے دوران سبز ہلالی پرچم کو بھی نظر آتش کیا تھا۔

آج ملزم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ طورخم کے راستے سے پاکستانی حدودمیں داخل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزم ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتا ہے تاہم ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

عمرداود کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے جو پچھلے کئی سالوں سے افغانستان میں مقیم تھا۔