انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے مزید سخت جان بنا دیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے مزید سخت جان کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدوں کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔