باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، قبائلی رہنماء جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں قبائلی رہنماء جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق تحصیل ناوگئی کے علاقہ ہاشم چارمنگ میں گل داد خان نامی قبائلی رہنماء نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران راستہ میں پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر گل داد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔