شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگڑ میں بھی سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ٹی۔ٹی۔پی عکرمہ گروپ کے اہم دہشتگرد زاہد الدین کو ایک دہشتگرد ساتھی کے ہمراہ ہلاک کیا۔

دہشتگرد زاہد الدین دیواگڑ سید گئی کا رہائشی تھا اور  مقامی افراد کے قتل ،بھتہ خوری، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور آئی ڈی دھماکوں کی منصوبہ بندی سمیت عملی کاروائیوں میں شامل رہا۔

دہشتگرد امکانی طور پر تخریبی کاروائیوں کے لیے علاقے میں موجود تھے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کو اہل علاقہ نے سراہاہے اور قیام آمن کے لیے کامیاب کاروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش