شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 بم دھماکے، 3 بچے زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ محمد خیل میں آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک بچی زخمی ہوگئی ہے جسے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں بھی ایک آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دونوں دھماکوں کے بعد سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائنز کی زد میں آکر اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور درجنوں عمر بھر کےلئے معذور ہوچکے ہیں۔