پاراچنار: پولیس اہلکاروںکا پولیو مہم کے دوران فرائض دینے سے انکار

پاراچنار کے اپر کرم پاراچنار میں پولیس محرران اور اہلکاروں نے احتجاجا تمام دفاتر ، تھانوں کو بند کردیا اور چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں اور پولیو مہم کے دوران فرائض دینے سے انکار کردیا

اپر کرم تھانہ پاراچنار میں پولیس محرران نے تھانے میں تمام دفاتر احتجاجا بند کردئیے اور ہر قسم دفتری امور ، چیک پوسٹوں اور پولیو مہم کے دوران فرائض انجام دینے والے اہلکاروں نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اپر کرم کے محرران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کے لیویز کیساتھ بائیس نکات پر مشتمل ایک معاہدہ طے پا گیا تھا جس کی رو سے ڈی پی او دیگر اضلاع سے تعینات ہونگے جبکہ باقی تمام سٹاف لوکل اہلکاروں اور افسران پر مشتمل ہونگے.

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں یقین دھانی کیا گیا تھا کہ لوکل اہلکاروں کی تعیناتی یا ٹرانسفر اپنے ضلع سے باہر نہیں کی جائے گی لیکن آج معاہدے کے باوجود دس اہلکاروں اور محرران کی ٹرانسفر اضلاع پایاں کردیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ لوکل محرران کی شبانہ روز محنت کسی سے پوشیدہ نہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں منشیات کے خلاف کاروائی کرکے ستر کروڑ سے زائد منشیات اور سمگلرز پکڑ لئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں موجود بعض اہلکار منفی کردار ادا کرکے لوکل محرران اور پولیس اہلکاروں کیلئے مسائل کھڑے کر رہے جس پر کچھ لوگوں نے ہم پر کرپشن کے الزامات لگاییں ہیں.

محرران اور اہلکاروں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات سامنے لایا جائے اور اس سلسلے میں قومی مشران و عمائدین بھی اپنا کردار ادا کریں

اہلکاروں نے کہا کہ بائیس نکاتی ایجنڈے کی کھلم کھلا خلاف ورزی بینڈ کرتے ہوے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے

انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا