وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان پر ملک کے دیگرحصوں کی طرح قبائلی اضلاع کے عوام بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لے ریلیاں منعقد کیے. ملک کے دیگر شہروں کے طرح قبائلی عوام بھی پر جوش نظر آییں. قبائلی عمائدین ، سکول طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. قبائلی اضلاع کے عوام نے ریلیاں نکالی اور مقبوضہ کشمیرکے عوام پرجاری ظلم وستم کے خلاف نعرے لگائے۔




