باجوڑ : خواتین کا آٹا نہ ملنے کے خلاف احتجاج

باجوڑ میں خواتین نے آٹا نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔

باجوڑ فلور مل کے سامنے خواتین کا آٹا نہ ملنے کے خلاف احتجاج جاری ہے، خواتین نے مین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ کئ بار ان سے وعدے کئے گئے کہ آٹا کیلئے مقرر کوٹہ پورا پورا دیا جائے گا مگر اس کے باوجود بھی آٹا کوٹہ پورا نہیں دیا جاتا ، جس کے باعث ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مین روڈ بند کیے جانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔