شمالی وزیرستان: محکمہ صحت کو کرونا ویکسین کی فراہمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کی ھدایت پر ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب نے ڈی ایچ کیو ھسپتال میرانشاہ کا دورہ کیا.

دورے کے دوران ھسپتال میں کرونا وائرس کی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر ھسپتال کا ایم ایس اشرف علی خان نے ایڈیشنل اے سی کو بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے طبی عملہ کیلئے کرونا وائرس کی 100 ویکسین محکمہ صحت کی طرف سے ھمیں مہیا کیا گیا .

انہوں نے کہا کہ  ابھی تک 40 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ویکسین لگانے والے افراد کی طرف سے ابھی تک ھمیں کیسی قسم کی شکایت موصول نہیں ھوا ھے

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ لوگوں سے بغیر تصدیق کے سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں.

محکمہ صحت کے پالیسی کے مطابق فرنٹ لائن ورکروں کو اور بعد میں بزرگوں اور عام لوگوں کو بھی ویکسین لگائی جائیگی.

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ھسپتال اشرف علی خان کو سول انتظامیہ کی طرف سے ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔