جامعہ عبدالولی خان : دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی اور ہوائی فائرنگ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی اور ہوائی فائرنگ، پولیس نے 5 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق گزشتہ روز دو سیاسی طلباء تنظیموں پختون ایس ایف اور پیپلز ایس ایف کے طلبہ کی آپس میں تکرار کے بعد لڑائی شروع ہوئی اسی دوران طلبہ کے پاس موجود اسلحے سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 طلبہ کو گرفتار کر لیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کے بعد جامعہ کو بند کر دیا ہے۔