باجوڑ : ڈمہ ڈولہ میں گرلز سکول گزشتہ 30 ماہ سے بند

ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں گزلر پرائمری سکول گزشتہ 30 ماہ سے بند پڑا ہے جس کے باعث سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ڈمہ ڈولہ کے 2000 گھرانوں پر مشتمل ایک وسیع اور گنجان آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں سینکڑوں بچیاں زیر تعلیم ہے تاہم سکول میں تعینات تین خواتین اساتذہ ڈیوٹی کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھی تنخواہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے سکول بند پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی بار مختلف ایجوکیشن افسران کے ساتھ رابطہ کیا گیا لیکن وقتی یقین دہانی کے بعد کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے بچیوں کا مستقبل خطر ے میں پڑگیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلی محمود خان صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن  اور دیگر حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور  ڈیوٹی نہ کرنے والی اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائی تاکہ ہماری بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہیں۔