کان کنوں کی رجسٹریشن آن لائن خدمات کیلئے ویب سائٹ کا آغاز

مائنز کمشنریٹ خیبرپختونخوا نے کان کنوں کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کردیا۔

معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی کو چیف کمشنریٹ آف مائنز فضل رازق نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ محکمہ کی ویب سائٹ کان کن مزدوروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی خاطر خواہ معلومات فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز نے بغیر کسی خرچ کے تیار کی ہے۔ آن لائن مائنز لیبر رجسٹریشن عمل کی تعریف کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا مائنز لیبر کان کنی کی صنعت کی ترقی اور محصولات کی پیداوار میں بنیادی کردار ادا کررہی ہیں کیونکہ اس سے قبل، ملک میں کہیں بھی ان کو اس طرح کی پہچان نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے صوبے میں کان کنوں کی رجسٹریشن کے لئے سائٹ سہولت فراہم کی ہے۔

معاون خصوصی عارف احمدزئی نے کہا کہ ملک میں پہلی بار آئی ٹی اسٹاف کے ذریعے آن لائن لیبر رجسٹریشن عمل کے لیے ویب سائٹ بغیر کسی خرچ تیار کیا گیا ہے۔

چیف کمشنریٹ آف مائنز فضل رازق نے معاون وزیراعلی عارف احمدزئی کو بتایا کہ مائنز لیبر چار کیٹگریز میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں جس میں ایکٹو مائن لیبر یعنی مائن ایکسیڈنٹ کی وجہ سے مستقل معذور ہو، مائن لیبر جو پلمونری بیماریوں کے شکار ہو اور وہ مزدور جن کی موت کان حادثے کے نتیجے میں واقعہ ہوئی ہو۔

معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی کو کان کن مزدوروں کی آن لائن رجسٹریشن بارے آگاہی دینے کے حوالے سے چیف کمشنریٹ آف مائنز فضل رازق نے بتایا کہ اخبارات و سوشل میڈیا میں اشتہار کے ذریعے آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ جبکہ اب تک 1180 سے زیادہ مائن لیبرز نے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے اپنا اندراج کرایا ہے۔