شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے 19 کروڑ روپے قسط جاری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے شمالی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کیلئے ماہوار نقد امداد کی مد میں 19 کروڑ روپے کی قسط جاری کردی۔

ایف ڈی ایم کے مطابق 15ہزار 635 متاثرہ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے موبائل سم کے ذریعے حسب معمول رقم ادا کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین جو تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں گئے ہیں ان کی نقد مالی امداد کے طور پر انہیں ماہوار بارہ ہزار فی خاندان مدد دی جاتی ہے اور یہ اس سلسلے کی 60ویں قسط ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویزخان نے بتایا کہ اس دفعہ متاثرین شمالی وزیرستان میں 108 نئےخاندانوں کا بھی اضافہ ہوا ہے جن کو باقاعدہ نادرا سے تصدیق کے بعد شامل کیا گیا ہے اور انہیں بھی اب باقاعدگی سے ماہوار امداد کی مد میں بارہ ہزار کی امدادی رقم ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے شامل ہونے والے 108خاندان بکاخیل کیمپ میں مقیم ہیں۔v