خیبرپختونخوا : پی ٹی آئی نےسینیٹ امیدواروں کے نام فائنل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے 7جنرل نشستوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گی، عمومی نشستوں پر محسن عزیز اور شبلی فراز پارٹی امیدوار ہوں گے.

اس کے علاوہ ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور تاج محمد آفریدی بھی عمومی نشستوں کے امیدار کے طور پر سینیٹ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر ہمایوں کو پی ٹی آئی کا امیدوار بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کی خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی امیدوار ہوں گی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیب سنگھ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔