جمرود : کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او معطل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر میں تھانہ جمرود کے ایس ایچ او امجد آفریدی کو مبینہ کرپشن اور لیڈمافیا کا ساتھ دینے کے الزمات میں 15 روز کیلئے معطل کردیاگیا۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے ہوم اینڈٹرائبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں تھانہ جمرود کے ایس ایچ او امجد آفریدی کو مخاطب کرکے کہاگیاکہ انہیں مبینہ کرپشن اور لیڈ مافیا کا ساتھ دینے کے الزمات میں 15 روز کیلئے معطل کردیا گیا اور انہیں کسی بھی قسم کے فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ایس ایچ اور امجد آفریدی ڈیپارٹمنٹ کی طرف ہونے والے  تحقیقات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی سے تعاون یقینی بنائے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایس ایچ اور امجد آفریدی نے تاحال کسی قسم کا موقف جاری نہیں کیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں الزمات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے مستقل طور پر برطرف کیا جاسکتا ہے۔