جنوبی وزرستان: کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی

جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کی روشنی میں کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انقعاد کیا گیا.
 
کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی اسیسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز کی قیادت میں موسی نیکہ چوک سے وانا بائی پاس سے ہوتی ہوئی سکاوٹس کیمپ کے مرکزی گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی.
 
کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ، سکول کے طلباء، اساتذہ، قبائلی عمائدین، علماء اور گورنمنٹ سرونٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
 
 ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظلم کیخلاف شدید نعرے بازی کی گی جبکہ  قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپر غیرقانونی قبضہ ناقابل برداشت ہیں اور ہرمشکل حالات میں کشمیروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
 
وانا کے مکینیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی دفاع کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.