گورنر شاہ فرمان سے افغان سفیر کی ملاقات، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے ملاقات کی جس میں علاقائی استحکام اور دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے موقع پر گورنر شاہ فرمان اور عاطف مشعل نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران علاقائی استحکام اور امن و امان کے امور بھی زیربحث آئے۔

اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف ہمارا ہمسایہ برادری اسلامی ملک ہے بلکہ ہماری ثقافت و روایات بھی مشترکہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور امن و امان کیلئے دونوں ممالک ملکر کام کریں گے۔

افغان سفیر عاطف مشعل نے بھی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔