شاہین آفریدی ڈینگی بخار، فخرالزمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر شاہین آفریدی ڈینگی بخار جبکہ نامور بلے باز فخرالزمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو تین روز سے بخار تھا جس پر ان کا مقامی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا تو رپورٹ میں ڈینگی بخار کی نشاندہی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اب فیروز پور روڈ پر واقع ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ تین ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے، شاہین آفریدی کے متبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے و الے پری سیزن کیمپ میں اوپنر فخرزمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق گذشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔