خیبر پختوخوا میں چار نئے سیاحتی زونز کے قیام کی منظوری

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختوخوا حکومت نے چار نئے مربوط سیاحتی زونز بنانے کی منظوری دیدی۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں گنول مانسہرہ، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، منکیال سوات اور مدقلشٹ چترال پر مبنی چار نئے سیاحتی زونز بنائے جائینگے۔

نئے سیاحتی زونز سے سیاحت کو فروغ ملے گا، سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان۔اس حوالے سے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بنک کی نمائندہ وفد سمیت محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئے سیاحتی زونز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سینئر وزیر نے نئے سیاحتی زونز پر پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سیاحتی مقامات تک 5 روڈز بنانے کی منظوری بھی دی گئی جن میں 67 کلومیٹر کالام کمراٹ روڈ، 47 کلومیٹر پتھرال تھل روڈ، 23 کلومیٹر مانکیال بڈئی روڈ، 14 کلومیٹر کمراٹ جاز بانڈہ روڈ اور 45 کلومیٹر شیشکہ مداقلشت روڈ شامل ہیں۔

اجلاس میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے متعدد منصوبوں پر بھی غور ہوا جن میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈیجیٹل میوزیم بنانے سمیت آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے منصوبے شامل ہیں۔

اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ نئے سیاحتی زونز اور سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔v