پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے – ترجمان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کے ترجمان نےکہا ہےکہ پشاورمیں دلیپ کمار اور کپورخاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اورحکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے، وہ اکثر و بیشتر  پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ اور عملی کام کا آغاز ہوا ہے، تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔

فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیاکے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی،شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھر ہیں اس کی اپنی ایک اہمیت ہے جس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیجنڈ فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا تواس سے پشاور کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پشاور اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بھی مزید استحکام ملے گا۔