انتخابات میں کامیابی پر سوات کالام کی سیر کا وعدہ، کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر میں جمرود پریس کلب کے سامنے الحاج کاروان کے بیسیوں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ الحاج کاروان نے انہیں کالام کی سیر کیلئے تیار ہونے کا کہا تھا لیکن جونہی وہ تیار ہوئے تو ٹور منتظمین جمرود تحصیل کے کوکی خیل قبیلے کی بجائے افغانیوں، پشاوریوں اور ذخہ خیل قبیلے کے افراد کو ساتھ لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحاج کاروان کا یہ اقدام کوکی خیل قبیلے کا مزاق ارانے کے مترادف ہے جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق اس سلسلے میں وہ آج صبح الحاج شاہ جی گل کے حجرے بھی گئے تاہم وہاں ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں تھا نہ ہی حجرے میں کوئی موجود تھا۔

واضح رہے کہ الحاج کاروان نے ضلع میں صوبائی انتخابات سے قبل اپنے ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد لنڈی کوتل اور جمرود کے کارکنان کو سوات کالام کی سیر کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے الحاج کاروان کی جانب سے لنڈی کوتل حلقہ سے چھ ہزار کے قریب کارکن کالام کی سیر کو لے جائے گئے جن کیلئے سینکڑوں گاڑیا بک کرائی گئی تھیں، پچاس کے قریب ہوٹل خالی جبکہ بیسیوں دنبے ذبح کرائے گئے تھے۔v