قومی لشکر کی کاروائی سے متاثرہ صحافی کے گھر کی تعمیر مکمل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں 18 مارچ 2019 کو خوجل خیل قبائل کے مسلح لشکر نے چڑھائی کرتے ہوئے سینئر صحافی حافظ اللہ وزیر اور ان کے بھائی کو مجرم ٹہراتے ہوئے ان کے قلعہ نما مکانات کو منہدم کردیا
 
قومی لشکر کی کاروائی کے دوران وزیر گرینڈ جرگہ کے مشر ڈاکٹر گل عالم خان اتمانزئی اور منتخب ایم این اے علی وزیر کے علاوہ قبائلی مشران،علماء اور فورسز کی موجودگی کے باوجود قومی لشکر نے کاروائی کی. جس کے بعد کور کمانڈر پشاور نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے قلعہ نما مکان کی تعمیرات کا کل خرچہ اپنے ذمہ لیتے ہوئے دوبارہ اس سے اچھا گھر تعمیر کرکے دیا،
 
اس دوران صحافی حافظ اللہ وزیر پر آئے گھر میں رہائش پذیر رہے،اب اس کے گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد وہ اپنے ہی گھر میں شفٹ ہوجائیں گے.
 
اس موقع پر حافظ اللہ وزیر نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا،کہ میں کورکمانڈر پشاور کا خصوصی طورپر اوردیگر اعلی حکام کا مشکور ہوں،جنہوں نے اس کڑے وقت میں میرا ساتھ دیا،اور میرے ہونیوالے نقصان کے حوالے سے میرے ساتھ تعاون کیا.
 
انہوں نے اپنی صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ان صحافیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ہونیوالی ذیادتی کا بروقت نوٹس لیکر میری آواز اعلی حکام تک پہنچانے میں میری مدد معاونت کی.