پاراچنار: منشیات کیخلاف ڈی پی او سے سماجی رہنماوں کا تبادلہ خیال

ڈی پی او کرم کیساتھ منشیات کے حوالے سے سول سوسائٹی کرم اور تنظیم تحفظ ملت کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

اس موقع پر پولیس اور عوام کی جانب سے نشے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اور کل سے آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ وفد میں مولانا مزمل حسین بھی شامل تھے۔

ڈی پی او نے سماجی تنظیموں کی جانب سے نشے کیخلاف کوششوں کو سراہا .

انہوں نے یقین دہانی کرائی کی کرم کو نشے جیسی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔