شمالی وزیرستان : فورسز کا خفیہ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی۔

اس خفیہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ ان میں سے سید رحیم 2007ء سے اب تک 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ کمانڈر سید رحیم وانا، میرعلی میں خودکش سینٹرز کا انچارج تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن ایجنسیوں نے کمانڈر رحیم کو ٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا کمانڈر سید رحیم میر علی کے 4 ملک ، 3 انجینئرز کے قتل میں ملوث تھا۔ سیف اللہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔