جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہواجسے گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے، دونوں دہشتگرد آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر  اور دہشتگردی کے ٹرینر بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ، دو جے سی اوز اور 3 سپاہی شہید، 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے۔