پشاور : بی آر ٹی کے واش رومز نشہ آوروں کی آماجگاہ بن گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور بی آر ٹی کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 13 اگست 2020 کو کیا گیا، تاہم یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کے نہ تو اسٹیشنز بیت الخلا مکمل ہوسکے اور نہ ہی منصوبے کے لئے آمدن کا ذریعہ بننے والے کمرشل پلازے مکمل ہوسکے۔

پی ٹی آئی حکومت کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لئے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ہیں۔